عقیل خان نے 18 ویں مرتبہ چیف آف ایئر سٹاف ٹینس ٹائٹل جیت لیا

عقیل خان نے 18 ویں مرتبہ چیف آف ایئر سٹاف ٹینس ٹائٹل جیت لیا

  



پشاور(سپورٹس رپورٹر) 37 ویں چیف آف دی ائیر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چیمپئین شپ عقیل خان نے جیت لی،فیصلہ کن معرکے میں عقیل خان نے محمد عابدکو یک طرفہ مقابلے کے بعد 6-0اور6-1سے شکست دی۔جونیئر بوائز انڈر10 میں حمزہ رومان ، انڈر 14 میں سمیع زیب ،انڈر 18 میں محمد شعیب کامیاب رہے جبکہ۔لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور،ویٹرنز ڈبلز مقابلے میں اسرار اور جہانزیب کامیاب ہوئے ۔ مینز ڈبلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے اپنے مخالف محمد عابد اور عثمان رفیق کو شکست دی۔منگل کو 37 ویں چیف آف دی ائیر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چیمپئین شپ کے فائنل مقابلے پی اے ایف آفیسرزمیس پشاور میں کھیلے گئے۔مینز سنگل میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی عقیل خان نے محمد عابدکوایک یک طرفہ مقابلے کے بعد 6/0اور6/1سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جونئیر بوائز انڈر10- کے مقابلے میں حمزہ رومان نے اپنے حریف جمال خان کو 4/0 اور 4/1 سے شکست دی جبکہ انڈر 14 میں سمیع زیب نے عزیر کو 6/1،انڈر 18 میں محمد شعیب نے عاقب خان کو ہرایا۔

6/1 اور 6/1 سے شکست دی۔لیڈیز سنگلز میں سارہ منصورنے ایشا جواد کو ایک یکطرفہ مقابلے میں 6/1 اور 6/0 سے شکست دی۔ویٹرنز ڈبلز مقابلے میں اسرار اور جہانزیب نے ایک یکطرفہ مقابلے میں اپنے حریفوں عرفان اللہ اور محمود خان کو 6/0 اور 6/4 سے شکست دی۔ مینز ڈبلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے اپنے مخالف محمد عابد اور عثمان رفیق کو 6/0 ، اور 6/2 سے شکست دی۔فائنل کے اختتام پر ائیر کموڈور قیصر جنجوعہ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس پشاور جو کہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...