ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کولیفائرز ہاکی ، پاکستان اور چائنیز تائی پے آج آمنے سامنے
بنکاک (نیٹ نیوز) ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ آج سے تھائی لینڈ میں شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم چائنیزتائپے کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ پانچ روزہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی 11 ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ بی میں ملائیشیا، چائنیزتائپے، بنگلہ دیش، سنگاپور اور کمبوڈیا کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں بھارت، کوریا، جاپان، ہانگ کانگ چائنہ اور تھائی لینڈ شامل ہیں، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ پہنچ چکی ہے اور وہ آج چائنیزتائپے کے خلاف ابتدائی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 26 اپریل کو دو میچ کھیلے گی، پہلے میچ میں اس کا مقابلہ سنگاپور اور دوسرے میچ میں اس کا مقابلہ کمبوڈیا سے ہو گا، 27 اپریل کو بھی گرین شرٹس کے دو میچز شیڈول ہیں، پہلے میچ میں اسے ملائیشیا اور دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔ 28 اپریل کو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 29 اپریل کو شیڈول ہے، فائنل میں جگہ بنانے والی دو ٹیمیں6اکتوبرسے ارجنٹائن میں شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔
، یوتھ اولمپکس گیمز 6 سے 18 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔