عمران خان کی بریت یا پھر ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت ایس ایس پی تشدد کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

عمران خان کی بریت یا پھر ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت ایس ایس پی تشدد کیس کا ...

  



اسلام آباد( آن لائن ) عمران خان کی بریت یا پھر ٹرائل ہوگا، انسداد دہشت گردی عدالت ایس ایس پی تشدد کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ایس ایس پی عصمت جونیجو پر تشدد کیس چل رہا ہے پچھلی پیشی پر پراسکیوشن نے عدالت کو دلائل دےئے تھے کہ قانون کے مطابق جو ملزم اشتہاری ہو اس کو بری نہیں کیا جاسکتا ،عمران خان کی طرف سے وکیل بابر اعوان نے بھی جوابی دلائل دےئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت عمران خان کی بریت پر فیصلہ دے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...