کلعہ خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،6مزدورجاں بحق
خیبرایجنسی(صباح نیوز)خیبرایجنسی کے علاقے کلعہ خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 6مزدور جاں بحق ہوگئے ۔ دھماکہ کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا ۔ آخری اطلاع آنے تک 4لاشوں کو کان سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 2کی تلاش جاری ہے ۔ دھماکہ اس وقت جب مزدور کان میں کام کررہے تھے ۔