لیونل میسی نے زیادہ آمدن میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

لیونل میسی نے زیادہ آمدن میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

  



اسلام آباد(آئی این پی)بارسلونا اور ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے زیادہ آمدنی میں اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ منیجرزمیں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہوزے مورینیو سب پر بازی لے گئے۔موجودہ سیزن میں 126 ملین یوروز آمدنی کے ساتھ لیونل میسی اپنے تمام حریفوں سے کہیں آگے ہیں جہاں ان کے سب سے بڑے حریف کرسٹیانو رونالڈو نے 18-2017 سیزن میں 94ملین یوروز کمائے۔گزشتہ سیزن میں رونالڈو اس فہرست میں 87.5ملین یوروز کما کر سب سے آگے تھے جبکہ میسی نے 76.5 ملین یوروز کمائے تھے۔اگر میسی کی آمدنی کا میچز سے موازنہ کیا جائے تو رواں سیزن لا لیگا، چیمپیئنز لیگ، اسپینش کپ، سپر کپ، ارجنٹینا کے لیے 4 انٹرنیشنل میچز اور بارسلونا کے بقیہ 5 میچوں کو ملا کر انہوں نے فیلڈ میں فی منٹ 25ہزار یوروز کمائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...