سرکاری حج سکیم کے 3لاکھ عازمین کی دوسری قرعہ اندازی کا فیصلہ نہ ہو سکا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)3لاکھ سرکاری سکیم کے عازمین کی دوسری قرعہ اندازی کا فیصلہ نہ ہو سکا، 28 فروری کو پہلی قرعہ اندازی ہوئی تھی ،وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2018ء میں 80سال سے اوپر افراد اور3سال سے مسلسل درخواستیں دینے والوں کو قرعہ اندازی کے بغیر کامیاب قرار دینے کا اعلان کیا تھا اب تک ان کا فیصلہ نہیں ہو سکا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے سرکاری سکیم 60فیصد اور پرائیویٹ سکیم40فیصد رکھنے کا حکم دیا تھا وزارت نے 50فیصد کی قرعہ اندازی کے بعد اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ،3لاکھ افراد کے پیسے بنکوں میں رقم جمع ہے ملک بھر سے 3لاکھ افراد قرعہ اندازی کے منتظر ہیں۔