سرکاری حج سکیم کی پہلی قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین سے مزید 35ہزار لئے جانے کا امکان

سرکاری حج سکیم کی پہلی قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین سے مزید 35ہزار لئے جانے ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کی پہلی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے تیار ہو جائیں حکومتی خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے ہر سرکاری سکیم کے حاجی سے کم ازکم 35ہزار روپے مزید لیے جانے کا امکان،سستے سرکاری حج کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ،وزارت مذہبی امور نے اس سال کراچی،کوئٹہ،رحیم یارخان سے دو لاکھ 70ہزار ،لاہور،اسلام آباد، پشاور، ملتان سے دو لاکھ 80ہزار وصول کر رکھے ہیں سعودی حکومت کی طرف سے 5فیصد (VAT)ٹیکس ،5فیصد میونسپلٹی ٹیکس لگنے اور 5روپے ریال مہنگا ہونے کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے وزیر اعظم سے 4ارب روپے کی سبسڈی مانگی تھی وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ لی تو فیصلہ ہوا کہ 1.9ارب روپے سبسڈی دی جائے گی،بعد ازاں وزارت مذہبی امور نے خزانہ خالی ہونے کا کہہ کر تجویز دی کہ وزارت حاجیوں کے فنڈ سے 4ارب روپے ادا کرے یا عازمین حج سے اضافی رقم لے، اب معلوم ہوا ہے کہ حاجیوں سے کم ازکم 35ہزار روپے وصول کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے رواں ہفتے اعلان متوقع ہے ،قربانی سرکاری سکیم میں شامل نہیں تھی۔

مزید : صفحہ آخر