عامر خان نے عمران خان کی دعوت قبول کر لی

عامر خان نے عمران خان کی دعوت قبول کر لی

  



لندن(نیٹ نیوز)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنے کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دعوت قبول کر لی۔عمران خان نے لندن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کو کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ عامر خان میں آپ کو دعوت دوں گا اور چاہوں گا کہ ہمارے کرپٹ سیاستدانوں کو ایک ایک کر کے آپ کے ساتھ باکسنگ رنگ میں اتاروں۔عامر خان نے عمران خان کی اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بھی پاکستان میں موجود کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کر کے خوشی محسوس کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی