پاکستان چینی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے: وانگ چھی شان

پاکستان چینی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے: وانگ چھی شان

  



بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے کہا ہے چین پاک دوستی بنی نوع انسان کے ہم نصیب معا شرے کی مثال ہے، چین پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار جاری رکھے گا جبکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان چین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ، چین کے کلیدی مفادات سے وابسطہ امور پر اس کی بھر پور حمایت کرتا رہے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطا بق چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وانگ نے کہا چین پاکستان چار مو سموں کے تزویراتی ساتھی ہیں، چین پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسیوں میں اپنی ترجیح قرار دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کا خواہاں ہے۔ خواجہ آصف نے اس موقع پر حالیہ انتخاب میں کامیابی پر چین کے نائب صدر کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سی پیک چین کے صدر کے ون بیلٹ وڑن کا عکاس ہے، سی پیک پاکستان سمیت خطے کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...