منگوال میں مبینہ رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ہونیوالی اٹالین لڑکی کی قبرکشائی کا فیصلہ

منگوال میں مبینہ رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ہونیوالی اٹالین لڑکی کی قبرکشائی ...

  



گجرات (بیورورپورٹ)تھانہ کنجاہ کے علاقے منگوال میں مبینہ طور پر عزیز واقارب کے ہاتھوں قتل ہونیوالی اٹالین نیشنل لڑکی کی قبرکشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے 26سالہ اٹالین لڑکی کی ہلاکت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مقتولہ کے والد غلام مصطفی سمیت دیگر اہلخانہ وعزیز واقارب کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مذکورہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت کے بعد اسے اچانک سپردخاک کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کنجاہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے تاہم قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جا ئیگا۔

مزید : صفحہ آخر