ایڈمرل ظفر محمود کی ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

ایڈمرل ظفر محمود کی ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

  



تہران (صباح نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چھٹے انڈین اوشن نیول سمپوزیم میں شرکت کرنے کے لیے ان دنوں ایران کے سرکاری دورے پر ہیں۔ مذکورہ سمپوزیم کنکلیو آف چیفس 2018کے عنوان سے 23تا 25اپریل تہران میں منعقد ہورہا ہے۔دورے میں نیول چیف نے کمانڈر اسلامک ریوو لیوشنیری گار ڈ کورز ،ریئر ایڈمرل علی فدوی ، ایران آرمی کے ڈپٹی کمانڈروائس ایڈمرل حبیب اللہ سیاری اور ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خان زادی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خان زادی سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی بحری تعاون اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چھٹے انڈین نیول سمپوزیم میں شرکت کے لیے مدعو کرنے پر ریئر ایڈمرل حسین خان زادی کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...