شاد باغ ،لین دین کے تنازع چار بچوں کا باپ سبزی فروش قتل

شاد باغ ،لین دین کے تنازع چار بچوں کا باپ سبزی فروش قتل

  



لاہور(خبرنگار) شاد باغ کے علاقہ میں گزشتہ رات لین دین کے تنازع پر دوست نے دوست کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نیو شادباغ کا رہائشی سلمان عرف شانی چار بچوں کا باپ اور سبزی فروش تھا۔ اس کا اپنے دوست اور محلے دار آصف علی کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔گزشتہ رات سلمان عرف شانی دکان بند کر کے گھر پہنچا کہ اس کا دوست آصف اسے بہانے سے بلا کر اپنے گھر لے گیا اور جھگڑا ہونے پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے رات گئے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر