بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال میں پہلی کامیاب ویٹریو ریٹائنل سرجری
لاہور(خصوصی رپورٹ )بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹل میں پہلی کامیاب ویٹریو ریٹائنل سرجری کی گئی، جس کے بعد مریض کا تعلق سید ابرار احمد چشتی کے گھرانے سے ہے جو حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے مزار کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ روبہ صحت ہیں۔بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹل کی ماہرآئی سرجنز کی ٹیم برطانیہ سے تربیت یافتہ ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی اور ڈاکٹر خالد ریاض کی سربراہی میں آنکھ کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کی پوری تندہی کیساتھ خدمت کر رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے مزین آپریشن تھیٹرز میں پیچیدہ ترین ویٹریو ریٹائنل سرجری کے ذریعے ماہر سرجن کی ٹیم اندھیری زندگیوں میں روشنی پھیلا رہی ہے۔تاحال بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹل،بحریہ آرچرڈ لاہورمیں متعدد کامیاب آپریشنز کیے جا چکے ہیں جن میں کڈنی کے 60 ،،لیور کے 15 اور کارنیل امپلانٹ کے متعددکامیاب آپریشنز شامل ہیں۔پنجاب آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی سے منظور شدہ،یہ آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر اپنی نوع کی ایک منفرد علاجگاہ ہے۔بحریہ ٹاؤن ایشیاء کا سب سے بڑا پرائیویٹ ریئل اسٹیٹ گروپ ہے جسکے لائف سٹائل کمیونٹی پراجیکٹس لاہور، راولپنڈی،اسلام آباد، کراچی اور نوابشاہ میں موجود ہیں۔جدید ترین ہاسپٹلز بحریہ ٹاؤن پراجیکٹس کا لازمی جزو ہیں۔بحریہ ٹاؤن اپنے پراجیکٹس میں موجود ہاسپٹلز کی تجدید اور نئے ہاسپٹلز کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ سعودی جرمن ہاسپٹل اور ہارلے سٹریٹ کلینک لندن کیساتھ معاہدے پر دستخط کر چکا ہے۔