مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی و تنظیمی عہدیداران کے اجلاس طلب

مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی و تنظیمی عہدیداران کے اجلاس طلب

  



لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ا ر کان اسمبلی اور تنظیمی عہدیداران کے اجلاس طلب کرلئے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال انتخابی حکمت عملی نواز شریف کی عوامی رابطہ مہم اور پارٹی لیڈر شپ کے بیانیہ پر مشاورت کی جائیگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 26اپریل کو (ن) لیگ کے راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن ، 27 ا پر یل کو گوجرنوالا اور فیصل آباد جبکہ 30اپریل کو ملتان اور بہاولپورکے اجلاس طلب کئے گئے ہیں ، سینٹر پرویز رشید کا کہنا تھا اجلاسوں میں مو جو د ہ سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی اور عوام کو متحرک کرنے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں گی ، منتخب ارکان سے پارٹی لیڈر شپ کے بیانیہ پر مشاورت اور نواز شریف کی عوامی رابطہ مہم کی نئی حکمت عملی طے ہوگی اس کے علاوہ پارٹی منشور کو انقلابی بنانے کیلئے تجاویز طے کی جائینگی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...