عمران خان آج سرگودھا کا دورہ ، ندیم افضل چن ،مہر خالق داد شمولیت کا اعلان کرینگے
اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج سرگودھا کا دورہ کریں گے ، پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین ندیم افضل چن اور پی پی کے اہم رہنما مہر خالق داد پریہار پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔اس موقع پر عمران خان عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔ واضح رہے چند روز قبل ندیم افضل چن نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم یہ کہا گیا تھا وہ باضابطہ اعلان سرگودھا میں عمران خان کے دورہ کے موقع پر کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے عمران خان جس بڑی وکٹ گرنے کی بات کر رہے تھے وہ یہی ہے ۔