کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے افسران کام کی رفتار کو دگنا کریں: چیئرمین نیب

کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے افسران کام کی رفتار کو دگنا کریں: چیئرمین ...

  



اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن نیب کی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں نیب کے کام میں نمایاں تبدیلی ہوئی ہے، ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ ،بدعنوان عناصر کیخلاف قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کارروائی کیلئے نیب کے افسران/اہلکار اپنے کام کی رفتار کو دگنا کریں، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنزمقررہ مد ت میں مکمل کی جائیں ، فرائض میں غفلت برتنے والے افسران ، اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ بات منگل کو نیب ہیڈکوارٹر میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین، پراسکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی اور نیب کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی کارکردگی خصوصاً چیئرمین نیب نے 11 اکتوبر 2017ء سے منصب کی ذمہ داریاں سنبھانے کے بعد دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ ،نیب کے آپریشن ڈویژن اور پراسیکیوشن ڈویژن کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں 2 ماہ سے زائد جاری شکایات کی جانچ پڑتال، 4 ماہ سے زائد جاری انکوائریوں اور 4 ماہ سے جاری انوسٹی گیشنز کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ نیب کی شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری یا انوسٹی گیشن مقررہ وقت میں مکمل ہونی چاہئے، اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران/اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...