کسٹم حکام نے موبائل فونز سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 2ملزم گرفتار

کسٹم حکام نے موبائل فونز سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 2ملزم گرفتار

  



لاہور(کامرس رپورٹر)کسٹم اینٹی سمگلنگ نے موبائل فونز سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ کسٹم اینٹی سمگلنگ لاہور نے پشاور سے آنے والی کار کو پکڑ کر کیو موبائل برآمد کر لیے ۔ 591 موبائل فونز ہال روڈ کے لئے لائے جا رہے تھے جن کی مالیت تیس لاکھ روپے سے بھی زائد ہے ۔ موبائل فونز زور خا ن اور شمشیر خان لے کر آ رہے تھے ۔ کسٹم اینٹی سمگلنگ نے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...