پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کی جانی یامالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخواکے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لو گ گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 5.3جبکہ زمین میں گہرائی 200کلومیٹررکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھاریسکیوزرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یامالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید :

صفحہ آخر -