ڈسکہ، آہنی سیڑھی بجلی کی تاروں سے چھونے پر 2مزدور جاں بحق، 2جھلس گئے

ڈسکہ، آہنی سیڑھی بجلی کی تاروں سے چھونے پر 2مزدور جاں بحق، 2جھلس گئے

  



ڈسکہ (نامہ نگار+تحصیل رپوٹر )آہنی سیڑھی بجلی کی تاروں سے چھو جانے سے 2مزدور جاں بحق جبکہ دو بر ی طرح جھلس گئے۔ زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پٹرول پمپ مالک کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ برج چیمہ کے رہائشی سیف اللہ چیمہ کا مسلما نیاں کے قریب زیر تعمیر پٹرول پمپ پر بوبکاں والا کا رہائشی مقصود لیہ کا رہائشی محمد شریف بیگوالہ کا رہائشی طیب اور اوٹھیاں کا رہائشی شاہدپٹرول پمپ پر رنگ و روغن کا کام کر رہے تھے کہ گزشتہ روز دیوقدامت آہنی سیڑھی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کررہے تھے کہ اوپر سے گزرنے والی واپڈا کی مین لائن سے چھو گئی جس سے مقصود اور لیہ کا رہائشی محمد شریف بْر ی طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ طیب اور شاہد کو تشویش ناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پٹرول پمپ مالک سیف اللہ چیمہ کو حراست میں لے لیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...