ووٹ کے اندراج ،منتقلی ،اخراج اور درستگی کوائف فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

ووٹ کے اندراج ،منتقلی ،اخراج اور درستگی کوائف فارم جمع کروانے کی تاریخ میں ...

  



اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسپلے سینٹروں پر ووٹ کے اندراج /منتقلی ، اعتراض/اخراج اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 30 اپریل 2018 تک توسیع کردی ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندراج و منتقلی ووٹ کے لئے فارم 15 ، اعتراض و اخراج ووٹ کے لئے فارم 16 اور درستگی کوائف کے لئے فارم 17 اپنے قریبی ڈسپلے سینٹروں یا دفتر ضلعی/ایجنسی الیکشن کمشنر میں جمع کروائیں۔

مزید : صفحہ آخر