انڈر 12 ٹیم ٹینس چیمپئن شپ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

انڈر 12 ٹیم ٹینس چیمپئن شپ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھٹمنڈو (نیٹ نیوز) ساؤتھ ایشیا ریجنل کوالیفائنگ انڈر 12 ٹیم ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دی۔
، پہلے سنگل مقابلے میں بھارت کے فوگات نے پاکستانی کھلاڑی حذیفہ خان کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں بھارت کے وانج ناندل نے پاکستان کے اسرار خان کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، ڈبل مقابلے میں ہارش فوگات اور روشل پر مشتمل بھارتی جوڑی نے حامد اسرار اور حذیفہ خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو 3-0 سے کامیابی دلائی۔ پاکستان نے ابتدائی میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ گرین شرٹس آج بدھ کو بھوٹان اور نیپال کے خلاف میچز کھیلے گی۔