سابق فرانسیسی فٹ بالر ہنری مائیکل چل بسے

سابق فرانسیسی فٹ بالر ہنری مائیکل چل بسے

  



پیرس(نیٹ نیوز) سابق فرانسیسی فٹ بالر ہنری مائیکل چل بسے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ انہیں 30 سالہ کیریئر کے دوران آٹھ مختلف ممالک کی کوچنگ کا اعزاز حاصل تھا۔ انہوں نے 58 بین الاقوامی میچز میں فرانس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا اور اس کے ساتھ ساتھ 1984ء سے 1988ء کے دوران بطور کوچ ٹیم کے ساتھ کام کرتے رہے۔

، ان کی زیر کوچنگ ہی فرانس نے 1984ء میں منعقدہ لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، 1986ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں فرانسیسی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی