سری لنکا کرکٹ کے انتخابات 19 مئی کو ہوں گے

سری لنکا کرکٹ کے انتخابات 19 مئی کو ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(آن لائن )سری لنکا کرکٹ کے انتخابات آئندہ ماہ 19 مئی کو بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہوں گے، بورڈ کے موجودہ صدر تھیلانگا سوما تھیپالا نے دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے مطابق بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس 19 مئی کو ہو گا جس میں آئندہ دو برس کیلئے آفس عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، سوما تھیپالا دوبارہ صدارتی عہدے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں، امیدواران کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 27 اپریل کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔