لیونارڈو اور بینواٹ نے بارسلونا اوپن کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا
بارسلونا(نیٹ نیوز )لیونارڈو میئر، بینواٹ پیری، گریشیا لوپز اور ایو کرلووچ نے بارسلونا اوپن کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر نے جرمنی کے مسچا زویور کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-0 رہا۔ فرانس کے بینواٹ پیری نے چلی کے نکولس جیری کو سخت مقابلے کے بعد ہرایا۔ سپین کے گریشیا لوپز نے جاپان کے سوگیتا کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں سربیا کے ایو کرلووچ نے سپین کے روبریڈو کو 6-7 ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔