لیلیٰ میں لیلیٰ کے بعد کرس گیل کے رقص کی ویڈیوپرانی نکلی

لیلیٰ میں لیلیٰ کے بعد کرس گیل کے رقص کی ویڈیوپرانی نکلی

  



ممبئی (نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نہ صرف اپنی جارحانہ بیٹنگ بلکہ اپنے منفرد ڈانس اسٹائل سے بھی ہر وقت خبروں میں رہتے ہیں۔کرس گیل جہاں کرکٹ میدان میں میچ کے بعد ’گینگم اسٹائل‘ میں ڈانس کرتے نظرآتے ہیں، وہیں وہ گزشتہ برس سے بولی وڈآئٹم سانگ پر بھی رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔لیکن اب کرس گیل کی ایک اور بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ہریانوی گانے پر رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔لیکن حقیقت میں کرس گیل کی یہ ویڈیو نئی نہیں بلکہ پرانی ہے، جسے اب ایڈٹ کرکے بھارتی میڈیا سمیت لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا۔ہوا کچھ یوں کہ بھارت کی معروف ڈانسر سپنا چوہدری نے اپنے انسٹاگرام پر کرس گیل کی پرانی ویڈیو کا نیا ورژن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں انٹرنیٹ پر کرکٹر کی ایک ویڈیو ملی، جس میں وہ ان کے گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس گیل ڈانسر سپنا چوہدری کے ہریانوی زبان کے مشہور گانے ’تیری اکھیاں کا یو کاجل‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔سپنا چوہدری کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد متعدد بھارتی نشریاتی اداروں نے اس کی خبر بھی شائع کردی، ساتھ ہی کئی افراد نے کرس گیل کی ہریانوی گانے پر ڈانس کی تعریف بھی کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...