پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن سکوائش چیمپئن شپ کل شروع

پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن سکوائش چیمپئن شپ کل شروع

  



اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن سکوائش چیمپئن شپ (کل) جمعرات سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گرلز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سینئر اور انڈر 19 کیٹیگریز ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ سیکرٹری شیراز سلیم نے بتایا جونیئرز کھلاڑیوں کیلئے کافی ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا گیاہے۔

اورگرلز میں سکوائش کی پروموشن کیلئے اس ٹورنامنٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ 26 اپریل کو انڈر 19گرلز کا کوالیفائنگ راؤانڈ کھیلا جائے گا۔ 27 اپریل سے مین راؤانڈ شروع ہوگا۔ انڈر 19 اورسینئر گرلز میں مین ڈرا 16,16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ میں انعامی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ شیراز سلیم کے مطابق ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 27 اپریل کو ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 30 اپریل کو ہوگی۔

ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول میچ 31 مئی کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...