فواد عالم تنازع سے نکلنے کیلئے پی سی بی کی حکمت عملی تیار
لاہور(آئی این پی)سلیکٹرز نے بیٹسمین فواد عالم کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ دے کر پی سی بی کے خلاف ایک نیا محاذ کھلوا دیا ہے، جس سے بورڈ کے خلاف میڈیا میں مہم شروع ہوگئی ہے۔فواد عالم کیس سے نکلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ حکمت عملی بنائی ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں جیسے ہی کسی کھلاڑی کی ضرورت پڑی فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام بھی اس تاثر کو ختم کرنا چاہتے ہیں کہ فواد عالم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو ۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوتا ہے یا ٹیم انتظامیہ کسی کھلاڑی کا متبادل طلب کرتی ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر فواد عالم کو انگلینڈ روانہ کردے گا۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سلیکٹرز کے ساتھ میٹنگ میں دعوی کیا ہے کہ موجودہ بیٹنگ تکنیک کے ساتھ فواد عالم فاسٹ بولروں کے خلاف کمزور ہیں۔