قومی جوڈو ٹیم نیپال سے آج وطن واپس پہنچے گئی

قومی جوڈو ٹیم نیپال سے آج وطن واپس پہنچے گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد آج نیپال سے وطن واپس پہنچے گئی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ میں قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں نے انفرادی مقابلوں میں دو گولڈ، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتے ہیں جبکہ ٹیم ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیاجبکہ ٹیم ایونٹ میں خواتین کے مقابلوں میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی طرح دونوں ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔