4ہزار پاکستانیوں کو غیر ممالک کے حوالے کرنے کا تاثر درست نہیں ، لاپتہ افراد کمیشن

4ہزار پاکستانیوں کو غیر ممالک کے حوالے کرنے کا تاثر درست نہیں ، لاپتہ افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) لاپتہ افراد کمیشن نے کہا ہے کہ چار ہزار پاکستانیوں کو غیر ممالک کے حوالے کرنے کا تاثر بالکل غلط ہے، نووارد ، طالع آزما سیاستدان پختون عوام کی معصویت کا ناجائز فائدہ اٹھانا، لاپتہ افراد کے انسانی المیہ کو سیاست کی بھیٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔ لاپتہ افراد کمیشن کی طرف سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن نے جن اعداد و شمار کا حوالہ دیا تھا وہ ایک انگریزی قومی روزنامے ’دی نیوز‘ میں 18 اپریل 2007ء کو شائع ہوئے تھے۔ لاپتہ افراد کمیشن نے مذکورہ خبر کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خبر بے بنیاد ہے اس سے سادہ لوح اور معصوم عوام کو نہیں بہکایا جا سکتا جن کی اپنے پیارے وطن پاکستان سے وابستگی پتھر پر لکیر ہے۔

مزید :

علاقائی -