عمران خان اور آصف زرداری ڈیل کنفرم ،طلال چوہدری کا دعویٰ

عمران خان اور آصف زرداری ڈیل کنفرم ،طلال چوہدری کا دعویٰ

  



اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بڑا دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی سے جن اراکین پارلیمنٹ کو نکا لا گیا وہ کسی چلے کا نتیجہ تھا، عمران خان کی پارٹی میں اب الیکشن ٹکٹ کیساتھ چلے کی فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عد ا لت میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ درحقیقت عمران خان اور آصف علی زرداری ڈیل کر چکے ہیں جس کے مطا بق عمران خان اور آصف علی زرداری ایک بار پھر عہدہ صدارت کے امیدوار ہوں گے، سارے پاکستان کے ضمیر فروش اور لوٹے عمران خا ن نے اکٹھے کیے لیکن اب وہ بیشک اپنا نام عمران سنجرانی بھی رکھ لیں ان کی ڈیل کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے عمران خان پر واضح کیا عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں، فیصلہ پولنگ بوتھ پر عوام کے ووٹ سے ہو گا، عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں شرط لگانے کو تیار ہو ں اگلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی ،انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خطاب پر عمران خان کو طعنے بھی دئیے اور کہا پا کستا نی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے عمران خان برطانوی پارلیمنٹ کے باہر والے کمرے میں جاکر بڑی خوشی اور فخر محسوس کررہے ہیں۔ طلال چوہدری نے لگے ہاتھوں 29 اپریل کو لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کو عالمی یوم رقص کی تقریب بھی قرار دیا۔

طلال چوہدری

مزید : علاقائی