سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ

  



کراچی (این این آئی)سندھ بھرمیں انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ کراچی میں امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے باوجود واٹس ایپ پر پرچہ آوٹ ہوگیا۔ اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے میڈیکل طالبہ کا سنٹر لڑکوں کے کالج میں بنادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹر سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے امتحانات شروع ہوگئے۔اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونیوالے امتحانات کے پہلے ہی پرچے میں بے ضابطگیاں نظر آئیں۔نقل کی روک تھام کے اقدامات کے باوجود زولوجی کا پرچہ واٹس اپ پر عام ہوگیا۔طلبہ نے پرچہ شروع ہونے کے دس منٹ بعد ہی تمام سوالات کے جوابات بھی سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردیئے۔پرچے کے دوران موبائل کا استعمال بھی جاری رہا۔ کراچی بورڈ نے پری میڈیکل کی طالبہ کا سینٹر ہی تبدیل کرڈالا۔۔فاریحہ جنید کا امتحانی مرکزگورنمنٹ ڈگری بوائز کالج بفرزون میں بنادیاگیا۔ دوسری طرف کنٹرولر امتحانات محمد جعفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔ امتحانات خوش اسلوبی سے کرانے کیلئے پر امید ہیں۔ انٹر کے امتحانات میں ایک لاکھ94 ہزار سے زائد طلبہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ شہر بھر میں دو سو اکیس امتحانی مراکز قائم ہیں۔64 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اطراف میں دفعہ144 بھی نافذ ہے۔ انٹر کے امتحانات سترہ مئی تک جاری رہیں گے۔

سندھ /امتحانات

مزید : علاقائی