سی آئی اے ڈائر یکٹر مائیک پومپیو کی بطور امریکی وزیر خارجہ تعیناتی کی منظوری

سی آئی اے ڈائر یکٹر مائیک پومپیو کی بطور امریکی وزیر خارجہ تعیناتی کی منظوری

  



واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی سینیٹ خارجہ کمیٹی نے سی آئی اے ڈائریکٹر کی بطور وزیر خارجہ تعیناتی کی منظوری دیدی ،گیارہ سینیٹروں نے حما یت اور نو نے مخالفت کی ۔امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کی بحیثیت وزیر خارجہ نامزدگی کی منظوری دیدی ہے۔امریکی سینیٹ کمیٹی کے 11ریپبلکن سینیٹروں نے پومپیو کی وزارت خارجہ نامزدگی کی حما یت کی جبکہ 9ڈیموکریٹک سینیٹروں نے مخالفت کی۔سینیٹ میں قائد ایوان مچ میک اونیل نے کہا پوری سینیٹ میں سی آئی اے ڈائریکٹر کی وز یر خارجہ کی اس ہفتے توثیق کیلئے کافی ووٹ موجود ہے۔اس ہفتے وزیرخارجہ بننے سے مائیک پومپیو جمعہ کو نیٹو اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔

مزید : علاقائی