مقبوضہ کشمیر کنٹرول لائن ، بھارتی فوج کی فائرنگ ، 4نوجوان شہید ، 3زخمی ، کشمیریوں کا احتجاج ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

مقبوضہ کشمیر کنٹرول لائن ، بھارتی فوج کی فائرنگ ، 4نوجوان شہید ، 3زخمی ، ...

  



سرینگر،بٹل(آن لائن،آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی میں 4نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔پلوامہ کے علاقے ترال میں کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور قابض افواج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ، آنسو گیش کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال بھی کیا گیا۔اس سے قبل اسی علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں سپیشل فورس کے آفیسر سمیت تین بھارتی فوجی اجے کمار نامی ایک بھارتی فوجی اوربھارتی پولیس کا ایک اسپیشل پولیس آفیسر لطیف گوجری ہلاک ہوگیاتھا۔ادھر بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ترال قصبے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گن او ر آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔دوسری طرف لائن آف کنٹرول پر بھارتی فو ج کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3افرادزخمی ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گزشتہ روز بھارتی فوج نے بٹل منڈھول اور دھرم سال میں شہری آبادیوں پر اندھا دھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45سالہ نسرین،3سالہ فرمیلہ زخمی ہوگئیں۔بھارتی فوج نے ایک 28سالہ نوجوان کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا،تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

مزید : علاقائی


loading...