بلاول بھی بی بی شہید کی طرح عوام کا درد محسوس کرتے ہیں، آصفہ بھٹو

بلاول بھی بی بی شہید کی طرح عوام کا درد محسوس کرتے ہیں، آصفہ بھٹو

  



کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ عوام بلاول بھٹو میں پاکستان کا مستقبل دیکھتے ہیں، بلاول بھٹو صرف میرا ہی نہیں بلکہ آپ سب کابھی بھائی ہے۔ہولو گرام کے ذریعہ کارکنان سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میرے والد نے پاکستان کھپے کانعرہ لگا کر ملک کو بچایا، آصف زرداری نے اپنے دور صدارت میں عوامی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان بہت نازک دور سے گزر رہا ہے اور پیپلزپارٹی کے سوا کوئی بھی جماعت پاکستان کو بحران سے نہیں نکال سکتی، پی پی کو ہمیشہ اس وقت اقتدار ملاجب ملک بحرانوں کا شکار ہوتا ہے، پی پی نے انتقامی سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے۔آصفہ بھٹوزرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو بھی بی بی شہید کی طرح عوام کا درد محسوس کرتے ہیں امید ہے آپ جوش اور ولولے کے ساتھ بلاول کے دست وبازو بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو پہلامتفقہ آئین دیا، جتنا پیپلزپارٹی کو مٹانے کی کوشش کی گئی یہ اتنے ہی عزم سے ہم اٹھتی ہے۔

آصفہ بھٹو

مزید : علاقائی


loading...