مسلم لیگ ن کے مستعفی ارکان تیسری مرتبہ بھی تصدیق کیلئے نہ آئے،سپیکر نے 30اپریل کو پھر طلب کرلیا

مسلم لیگ ن کے مستعفی ارکان تیسری مرتبہ بھی تصدیق کیلئے نہ آئے،سپیکر نے ...

  



اسلاآباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مستعفی اراکین تیسری مرتبہ بلانے کے باوجود استعفوں کی تصدیق کے لیے نہ آئے ،سپیکر نے چاروں مستعفی اراکین کو 30اپریل کو پھر طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مستعفی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے نہ آئے ۔استعفیٰ دینے والے چاروں اراکین کو تیسری مرتبہ بلایا گیا تھا،رانا قاسم نون۔خسرو بختیار ۔طاہربشیر چیمہ اور باسط بخاری میں سے کوئی بھی پیش نہ ہواچاروں اراکین کا سیکرٹری قومی اسمبلی آج بھی انتظار کرتے رہے ۔خسرو بختیار نے خارجہ امور کمیٹی کی سربراہی سے بھی ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا، اب چاروں اراکین کو ایک بار پھر استعفوں کی تصدیق کے لیے سپیکر نے 30اپریل کو پھر طلب کرلیا ہے ۔حکام قومی اسمبلی کے مطابق تصدیق کیے بغیر سپیکر استعفے قبول نہیں کرینگے۔

مستعفیٰ ارکان

مزید : علاقائی


loading...