ڈاکٹر عاصم نے تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی کا فارورڈ گروپ قرار دیدیا
کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پیپلز پارٹی کا فاروڈ گروپ ہے،تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ اور تمام بڑے رہنما پیپلز پارٹی کے ہیں،مسلم لیگ (ن) والے پانچ سال میں بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرسکے۔ ڈاکٹر عاصم نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی کا فاروڈ گروپ ہے تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی کا تھا اس کے علاوہ تحریک انصاف کے تمام بڑے لوگ پیپلز پارٹی کے ہیں۔ اگر ایک سکہ کھوٹا ہوجائے تو کوئی بڑی بات نہیں۔ (ن) لیگ والے ایک سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا کہتے تھے لیکن پانچ سال میں بھی ختم نہیں کرسکے۔
ڈاکٹر عاصم