مسلح تنازعات سب سے زیادہ نوجوانوں کو متاثر کرتے ہیں ،ملیحہ لودھی

مسلح تنازعات سب سے زیادہ نوجوانوں کو متاثر کرتے ہیں ،ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے این این ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسلح تنازعات کی وجہ سے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔سلامتی کونسل میں’ نوجوان، امن اور سلامتی‘ کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مسلح تنازعات سے تحفظ کیلئے دیرینہ تنازعات حل کرنے چاہئیں۔ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر بنانے کیلئے مایوسی اور نا امیدی دورکرنے کی ضرورت ہے، یہ سمجھنے کا وقت آ گیا ہے کہ نوجوان امن کے قیام کا لازمی حصہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نا انصافی نوجوانوں کو پُرتشدد بنا کر انتہا پسندی کی طرف دھکیلتی ہے، صورت حال بہتر بنانے کیلئے مایوسی اور ناامیدی دور کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ نوجوانوں کی بات سنی جائے اور انہیں وہ آواز دی جائے جو ان کا حق ہے، پاکستان نے انتہا پسندی کے بیانیے سے نمٹنے کی حکمت عملی کا بھرپور نفاذ کیا ہے۔ پاکستان نے نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لیے کام کیا ہے۔
ملیحہ لودھی

مزید :

علاقائی -