باربرا بش کی آخری رسومات کے فوری بعد بش سینئر کی طبیعت ناساز
نیویارک (صباح نیوز)سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کوعلالت کے باعث ہسپتا ل میں داخل کردیا گیا ۔بش خاندان کے ترجمان جم میک گرا کے مطابق جارج ڈبلیو بش کو انفیکشن کے باعث ہسپتا ل میں داخل کیا گیا،جہاں ان کا علاج جا ری ہے۔بش خاندان کے ترجمان جم میک گرا کے مطابق باربرا بش کی آخری رسومات کے فوری بعد بش سینئر کی طبیعت ناساز ہو ئی،انہیں ہیوسٹن کے میتھوڈسٹ ہسپتا ل میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کے خون میں انفیکشن کی تشخیص ہو ئی ہے۔تر جمان کے مطابق امریکا کے41ویں صدر 92سالہ جارج بش پہلے ہی رعشہ کے مرض میں بھی مبتلا ہیں اور وہ چلنے پھرنے کیلئے وہیل چیئر یا بجلی سے چلنے والا اسکوٹر استعمال کرتے ہیں۔دو سال قبل 2015میں بھی جارج بش گردن کی ہڈی ٹوٹ جانے کے باعث ہسپتال میں داخل رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ بش سینئر 1989 سے 1993 تک امریکا کے صدر رہ چکے ہیں ۔
باربرا بش