وزیر اعظم مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی

وزیر اعظم مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی پولیس نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی ، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ دہشتگرد کو تامل ناڈو سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم نے 1998میں سابق ڈپٹی وزیراعظم ایل کے ایڈوانی کے دورے کے موقع پر دھماکہ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے جس میں 58افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی ہے اور اس سلسلے میں مبینہ دہشت گرد محمد رفیق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دھماکوں کی کئی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے ، اس نے 1998میں کمباتور میں بھی سابق نائب وزیراعظم ایل کے ایڈوانی کی آمد پر بم دھماکہ کیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم 58افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ محمد رفیق کو ایک ٹیلیفونک گفتگو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنے سرکاری اعلان میں بتایا ہے کہ یہ گفتگو گاڑیوں میں سرمایہ کاری سے متعلق تھیں لیکن اچانک ملزم نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ہم نے مودی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس طرح ہم نے بم دھماکے کے ذریعے ایل کے ایڈوانی کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔ایک پولیس ٹیم اس گفتگو کے بارے میں محمد رفیق سے تفتیش کر رہی ہے۔ ملزم اس سے پہلے کئی مقدمات میں سزا یافتہ ہیں تاہم وہ اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد جیل سے رہا ہوگیا تھا۔
مودی

مزید :

علاقائی -