پاکستان خطے کو متحد، تنازعات سے دور رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کر تا رہے گا : جنرل باجوہ

پاکستان خطے کو متحد، تنازعات سے دور رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کر تا رہے گا : ...

  



ماسکو،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان خطے کو متحد رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتارہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے جہاں انہوں نے ر شین فیڈریشن کی بری فوج کے کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سالیوکوف سے ملاقات کی ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا حا لیہ دنوں میں خطے میں پیچیدہ صورتحال کے حل میں معاونت کیلئے روس نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان خطے کو متحد ، تنازعات اور مسائل کو دور رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا جبکہ پاکستان ایسی حکمت عملیوں پر عمل پیرا رہنے کا خواہاں ہے جن سے خطے میں انتشار نہیں بلکہ اتحاد کا ماحول پیدا ہو ، پاکستان بھی دونوں ممالک کی مسلح افواج میں تعلقا ت بڑ ھا نے میں دلچسپی رکھتا ہے۔دوسری جا نب روسی کمانڈر نے آرمی چیف سے ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے کے امن استحکا م میں پاک فوج کی کامیابیوں کا ا عتراف کیا اور بے حد سر اہتے ہوئے کہا جغرافیائی وتذویراتی ( جیو سٹریٹیجک) کے لحاظ سے پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، روس بھی دونوں ممالک کی مسلح افواج کے د ر میان موجودہ باہمی تعلقات کو مزید بڑ ھا نا چاہتا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان عسکری روابط بڑھانے اور پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں آ ر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کریملن پیلس آمدپردونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ،انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے گمنام فوجی کی یادگارپرپھول چڑ ھا ئے ۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول


loading...