انڈونیشیا ، سابق سپیکر کو کرپشن پر 15 سال قید

انڈونیشیا ، سابق سپیکر کو کرپشن پر 15 سال قید

  



جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے سابق سپیکر ستیا نوانتو کو کرپشن الزام میں 15 سال قید اور 36 ہزار ڈالر کے جرمانے کیساتھ 5 سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل کرنے کی سزا سنادی گئی۔جکارتہ میں جسٹس یانتو کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سابق سپیکر ستیا یوانتو کیخلاف مقدمے کی سماعت کی۔ ان پر قومی برقیاتی کارڈ اسکیم میں غبن کر کے ملکی خزانے کو 170 ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ عد ا لتی بینچ نے شواہد اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق اسپیکر کو مجرم ٹہراتے ہوئے دس سال قید کی سزا اور 500 ملین انڈونیشن روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ وہ پانچ سال تک کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل ہوں گے۔علاوہ ازیں عدالت نے سابق سپیکر کو علیحدہ سے 7.6 ملین ڈالر کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ ستیا نوانتو نے سزا کیخلاف اپیل کرنے کیلئے عدالت سے کچھ وقت مانگا جس پر عدالت نے انہیں اپنے وکلاء سے مزید مشاورت کیلئے دو دن کا وقت دے دیا۔سابق سپیکر پر حکومتی اسکیم سے 173 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرد برد کرنے کا الزام تھا جو پورے بجٹ کا 40 فیصد بنتی ہے جس پر انہیں گزشتہ برس نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انڈونیشیا میں کر پشن کیخلاف حکومت کی مہم میں کئی سیاستدانوں کو مقدمات کا سامنا ہے۔

انڈونیشیا سپیکر

مزید : صفحہ اول


loading...