سپریم کورٹ ،کسانوں کو گنے کی فصل کی ادائیگیاں نہ کرنے پر شوگرملز مالکان طلب

سپریم کورٹ ،کسانوں کو گنے کی فصل کی ادائیگیاں نہ کرنے پر شوگرملز مالکان طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے کسانوں کو گنے کی فصل کی ادائیگیاں نہ کرنے پر شوگرمل مالکان کوطلب کر لیا ہے ، عدالت نے قراردیا ہے کہ مالکان پیش ہوکروضاحت کریں ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسانوں کو گنافصل عدم ادائیگی بارے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو انجمن کاشتکاران کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت عدم ادائیگی کے سلسلے میں ہونے والی بدعنوانی کاجائزہ لے چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ پاکستان میں کل کتنی شوگرملیں ہیں ؟دیکھناہے شوگرملوں نے کسانوں کوادائیگیاں کی ہیں یانہیں ،پاکستان میں شوگرملوں کی کوئی فہرست ہے ، تمام شوگرملوں کونوٹس دیاتھالگتاہے ڈیلیور نہیں ہوا۔انہوں نے استفسار کیا کہ حسیب وقاص شوگر مل کی طرف سے کون آیا ہے، تو ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پیش رپورٹ میں حسیب وقاص شوگر مل کا سرٹیفیکیٹ موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حسیب وقاص مل سے 71 فیصد ادائیگیاں کر دی گئی ہیں ۔
شوگر ملز مالکان

مزید :

صفحہ اول -