آئیے ایسے ایجنڈے پر متفق ہوں جس سے ووٹ کو کاغذ کا ٹکرا نہ سمجھا جائے،احسن

آئیے ایسے ایجنڈے پر متفق ہوں جس سے ووٹ کو کاغذ کا ٹکرا نہ سمجھا جائے،احسن

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ آئیے ایسے ایجنڈے پر متفق ہوں جس سے ووٹ کو کاغذ کا ٹکرا نہ سمجھا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ ایوان میں ارکان پارلیمنٹ نہیں عوام کے نمائندے بیٹھے ہیں ٗہم مختلف نظریات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی محکمے کا انتظام نہیں چلاسکتے، ہم کوئی اقدام کریں تو صبح ہمیں اسٹے آرڈر دکھا دیا جاتا ہے، ہمارے عدالتی نظام کے اندر بھی ابتری ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم میں سے ہر کوئی دوسرے پہ نگاہ لگائے بیٹھا ہے، ہر ادارہ اس چکر میں ہے کہ اس کے متعلق ٹکر یا خبر کیا بنے گی ۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول


loading...