جنگلات اراضی کی غیر قانونی لیز،پرویز خٹک چیف سیکرٹری کے پی کے نیب میں طلب

جنگلات اراضی کی غیر قانونی لیز،پرویز خٹک چیف سیکرٹری کے پی کے نیب میں طلب

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )نیب نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے جواب طلب کر لیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو نوٹس جاری کردیا اور عمران خان کے بارے میں پرویز خٹک سے جواب طلب کرلیا ہے۔دوسری جانب محکمہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر دینے کے مقدمے میں نیب خیبر پختونخوا نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری اعظم خان کو طلب کرلیا۔نیب خیبر پختونخوا کے مطابق صوبائی حکومت نے مالم جبہ میں 275 ایکڑاراضی 33 سالہ لیز پر دی تھی، محکمہ جنگلات کی اراضی قواعد کے برعکس سیمسن کمپنی کو دی گئی۔قواعد کے تحت ہوٹل کے لیے 5 ایکڑاورچیئر لفٹ کے لیے 12 ایکڑاراضی لیز پر دینا طے تھا، احتساب کمیشن اور وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے حکومت اور کمپنی کے درمیان معاہدے پراعتراض بھی کیا تھا۔

نیب طلب

مزید : صفحہ اول