عتیق قتل کیس، امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل

عتیق قتل کیس، امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی جان لینے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کانام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد نے عدالت کو بتایا کہ امریکی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی پاکستان نہیں چھوڑ سکتے، کرنل جوزف کو سفارتی استثنا حاصل ہے اس لیے ان کی گرفتاری ہوسکتی ہے اور نہ ہی ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو مزید کہا کہ آفیشل ڈیوٹی کے دوران حادثے کی صورت میں ویانا کنونشن سفارتکاروں کو استثنیٰ دیتا ہے جب کہ سفارتکار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا طویل عمل ہے ،البتہ اگر کوئی سفارتکار اپنا استثنیٰ واپس لے لیتا ہے تو پھر ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ عتیق بیگ قتل کیس میں وزارت خارجہ عدالتی سوالنامے کے جوابات دے۔

کرنل جوزف

مزید : صفحہ اول