نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں1روپے 86پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں1روپے 86پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا

  



اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپراطارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے بجلی کی قیمتوں میں 44 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔تاہم نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بجلی کی ایک ماہ کے لئے 1 روپیہ 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے اعلان کردیا۔ نیپرا کے مطابق قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تاہم کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

B

مزید : صفحہ اول


loading...