میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف قانونی معاونت حاصل کر لی

میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف قانونی معاونت حاصل کر لی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے حوالے سے قانونی معاونت حاصل کرلی۔گذشتہ روز گلوگار کی جانب سے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا، جس میں ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میشا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کے لیے بیرسٹر احمد پنسوتا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کی ہیں۔میشا کا مزید کہنا تھا کہ کیس کے تمام معاملات بیرسٹر محمد احمد پنسوتا اور نگہت داد دیکھیں گے، میڈیا سے گزارش ہے کہ اس کیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اَپ ڈیٹ کے لیے ان کے وکلاء سے رابطہ کریں۔میشا شفیع کی جانب سے مقرر کی گئی قانونی ٹیم میں شامل نگہت داد ایک نامور وکیل اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن ہیں، وہ ڈیجٹیل رائٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔دوسری جانب بیرسٹر احمد پنسوتا لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نامور وکیل ہیں۔بیرسٹر احمد پنسوتا نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ آج ہی میشا شفیع نے انہیں باضابطہ وکیل مقرر کیا ہے اور وہ معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو سوشل میڈیا پر لڑائی چل رہی ہے، جب دوسری طرف سے قانونی معاملہ آئے گا تو اس کی روشنی میں لائحہ عمل بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میشا شفیع کی دوسری وکیل نگہت داد اٹلی میں ہیں، تب تک ہم دیکھیں گے کہ علی ظفر کی طرف سے کیا ہوتا ہے اور ہمیں کیا کرنا ہے۔

نوٹس

مزید : صفحہ اول


loading...