نوجوان قتل، گھریلو جھگڑے پر بیوی، دوسری کالی قرار دیکر مار ڈالی

نوجوان قتل، گھریلو جھگڑے پر بیوی، دوسری کالی قرار دیکر مار ڈالی

  



فقیر والی، ڈہرکی، بہاولنگر(نمائندگان)نامعلوم افراد نے نوجوان محنت کش کے گھاٹ اتار دیا،گھریلو جھگڑے پر خاتون قتل دوسری کو شوہر  نے کالی قرار دیکر مارڈالا،اس سلسلے میں فقیروالی سے نامہ نگار کے مطابق اسلام پورہ کارہائشی 25 سالہ ذوالفقار ٹینٹوں کی دوکان پر ملازم تھا کام کرنے کے بعد رات گھر واپس نہ پہنچا ،نامعلوم افراد نے قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی مقتول کے والد عباس نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹا ذوالفقار گھر سے محنت مزدوری کے لئے گیا گھر واپس نہ آیا پولیس نے صبح فون کر کے اطلاع دی کہ تمہارے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے جس کی نعش کھیتوں سے ملی ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ڈہرکی کے نواحی گاؤں علی حسن ساوند میں شوہر بشارت ساوند نے اپنی 20سالہ نوجوان حاملہ بیوی مریم ساوند کو گاؤں میں زرعی زمین پرلے جانے کے بعد سیا کاری کے الزام تلے گولیاں مار کرقتل کرکے فرارہوگیا ایسے واقع کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی جس نے لاش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے لاش گھر پہچنے پرکہرام مچ گیا اس موقع پرمقتولہ کے ورثا نے کہا کہ ہماری بچی کوظالم شوہر نے بے گناہ قتل کرکے ہم پر ظلم کیا ہے۔بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق منچن آبادکے نواح میں شبیر نامی شخص کی بیوی ساجدہ گھریلو تلخ کلامی پر ناراض ہو کرمیکے چلی گئی تھی اورعدالت میں تنسیخ نکاح کا دعوی بھی کر دیا ۔جس کا شبیر کو سخت رنج تھا۔ملزم شبیر طیش میں آکر روٹھی بیوی کو منانے کا ڈھونگ رچا کر سسرال پہنچ گیا۔ جہاں ساجدہ کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقامی پولیس نے نعش کوہسپتال منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

کرم پور،روہیلانوالی،لودھراں،گڑھ مہاراجہ،مٹھن کوٹ،ڈہرکی (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں3طلبہ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

سمیت8افراد جاں بحق ہوگئے اس سلسلے میں کرم پور سے نامہ نگار کے مطابق نواحی بستی محمد شاہ کا رہائشی طالب علم محمد رضوان حسب معمول چھٹی کے وقت بس سٹاپ کرم پور سے ویگن ہائی ایس نمبر LOK-0882پر سوار ہوکر گھر جا رہا تھا سبزی منڈی کرم پور کے نزدیک تیز رفتار ہائی ایس ویگن سامنے اچانک آنے والے بچے کو بچاتے ہوئے گیٹ کھلا ہونے کی وجہ سے طالب علم محمد رضوان گیٹ کے نزدیک بیٹھا ہوا سڑک پر گر پڑا اور اسی ویگن کے نیچے آکر کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔روہیلانوالی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق علی پور روڈ ، آڑا سٹاپ کے قریب تیزرفتار ویگن تیزرفتار ویگن اوور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آتے ہوئے موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی۔ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ سے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے ۔ فوری طور پر زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رولر ہیلتھ سنٹر روہیلانوالی منتقل کر دیا ۔ جاں بحق شخص عبدالغفار ماھٹرہ کارئیشی ثھیانکی نعش کو بھی ایمبولینس کے ذریعے روہیلانوالی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جلا لپو مو ڑ کے قر یب پند ر ہ سا لہ طا لبعلم ز ین ا لعا بد ین ا پنی بہن کو سا تھ لیکر گھر جا ر ہا تھا کہ ا چا نک پٹر و ل پمپ کے سا منے تیز ر فتا ر مو ٹر سا ئیکل سو ا ر ا ر با ب نا می نو جو ا ن کے سا تھ ٹکر ا گیا جس سے ز ین ا لعا بد ین مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ حسوبلیل کے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد قیصر عباس ولد حاجی محمد 28 سال اور غلام قادر ولد اللہ بخش 60 سال شدید زخمی ھو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 جھنگ ٹیم جب موقع پر پہنچی تو دونوں زخمی افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔مٹھن کوٹ سے نمائندہ خصوصی،نامہ نگار کے مطابق ایک گنے کی لوڈ ٹریکٹر ٹرالی موضع ونگ سے شوگر ملز کی طرف جارہی تھی کہ مٹھن کوٹ سے راجن پور جانے والے ایک رکشہ کی انڈس ہائی وے پر اس سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں ایک 28سالہ نوجوان عطا حسین تانوری جان بحق ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور منتقل کر دیا ،مزید براں ایک اور حادثہ مٹھن کوٹ روڈ پر نہر قادرہ کے نزدیک پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر چوتھی جماعت کا8 سالہ طالب علم علی عباس موقع پر جان بحق ہو گیا ڈرائیور کار کو بھگا لے گیا ، اہل علاقہ نے اس کا تعاقب کرکے کار کو مٹھن کوٹ شہر سے پکڑ لیا جبکہ کار ڈرائیو کار چھور کر فرار ہو گیا۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ڈہرکی قریب قومی شاہرہ پرکار نے دو موٹر سائیکل سوار وں نوجوان محمد امین اورعبدالجبارکو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں نوجوان محمدامین شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عبدالجبارشدیدزخمی ہوگیا جسے فوری طور پرقریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...