طلاق سے دلبرداشتہ خاتون کی 2بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی

طلاق سے دلبرداشتہ خاتون کی 2بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جودھ پور،سرائے سدھو،کبیروالا،بٹہ کوٹ،اڈا کوٹ بہادر،بارہ میل،خانیوال(نمائندگان)گھریلو ناچاقی اور خاوند کی طرف سے طلاق ملنے کی وجہ سے عورت نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی،جبکہ تیسری بچی نے بھاگ کر جان بچائی ،ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی ،ریسکیوغوطہ خور وں کی مدد سے نعشوں کی تلاش جاری ۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ چوپڑہٹہ کی رہائشی خاتون آمنہ بی بی گھر میں اپنے خاوند بشیر سے تلخ کلامی ہوئی اور
گالم گلوچ بھی ہوئی اورجس کے بعد میں شوہر نے طلاق دے دی، طلاق ملنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر آمنہ بی بی نے اپنے بچوں کو اٹھا کر گھر سے نکل آئی اور شجاع آباد کینال لنک نہر میں اپنے دوبچوں سمیت چھلانگ لگا دی بچوں کی عمریں بالترتیب منزہ 1سال اورعلیزہ 3سال کی تھیں جبکہ تیسری بچی نے بھاگ کر جان بچائی عورت کے چھلانگ لگاتے ہی علاقہ میں بھر میں کہرام مچ گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو غوطہ خوروں نے اپنے حفاظتی آلات سے نہر میں نعشوں کو تلاش کر نا شروع کر دیا ۔ تاہم چار گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال ریسکیو آپریشن جاری ہے آمنہ بی بی کے والد لیاقت علی نے میڈیا کو بتا یا کہ نہ جانے کب آمنہ بی بی اپنے سسرال سے گھر آنے کے لیے روانہ ہوئی اور اس نے نہر میں چھلانگ لگا دی تاہم آمنہ بی بی کے والد لیاقت نے اس بات کی بھی تصدیق کر دی کہ میری بیٹی آمنہ کو گذشتہ شب اس کے شوہر نے طلاق دے دی ہے جسکی وجہ سے آمنہ بی بی نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی واضح رہے آمنہ بی بی کی چار بیٹاں اور ایک بیٹا ہے ۔