نواز شریف کے اندر کھوٹ ، میثاق جمہوریت پر ہمارا ساتھ نہیں دیا : بالوول بھٹو

نواز شریف کے اندر کھوٹ ، میثاق جمہوریت پر ہمارا ساتھ نہیں دیا : بالوول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان چہرے دو ہیں مگر سوچ ایک ہے، ہم کہتے رہے کہ میثاق جمہوریت پر عمل کرنے کیلئے ساتھ دیں تاکہ آئین کو مکمل طور پر آمر ضیا ء کی خباثتوں سے پاک کرکے پارلیمنٹ کو طاقتور بناکر جمہوریت کو مضبوط کریں مگر نواز شریف کے اندر کھوٹ تھا اس لیے ہمارا ساتھ نہیں دیا، اب انہیں ان کے اندر کا کھوٹ سنگسار کر رہا ہے، جوپارٹی چھوڑ کر گئے ان کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے ہمیشہ کے کیلئے بند ہوگئے۔وہ منگل کو زرداری ہاس اسلام آباد میں فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈروں سے خطاب کر رہے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کارکن میری طاقت ہیں جو شہید بھٹو کے فلسفہ پر یقین رکھتے ہیں وہ میرے ساتھ ہیں ۔ شہید بے نظیر بھٹو کے جانثار میری قوت ہیں پیپلز پارٹی مزدوروں ،محنت کشوں،کسانوں اور طالب علموں کی پارٹی ہے ہمیں پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ۔ میرے ساتھ وہ ہی رہ سکتا ہے جس کو عوام کا درد ہے جو آنے والے نسلوں کو بھوک ،معاشی بدحالی اور جہالت سے نجات دلوانا چاہتا ہے ۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اقتدار میں آتی ہے تو نوجوان کے لیئے روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے ۔ پیپلز پارٹی بھرپور طاقت سے انتخابی میدان میں اترے گی ،جن کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا ان کا کوئی اصول نہیں ہوتا ،پیپلز پارٹی اپنے نظریئے پر ثابت قدم ہے،پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بلاول بھٹو ہے، ہمیں ثابت قدمی سے آگے بڑھنا اور اپنے منشور پر عمل کرنا ہے ۔
بلاول بھٹو